آر ٹی سی آن لائن ریزرویشن نشستوں کی دستیابی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اے پی ایس آر ٹی سی کی جانب سے ریاست کے مختلف مقامات اور بین ریاستی مقامات سے مختلف مقامات کو سفر کرنے کے لیے آن لائن ریزرویشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جس میں 31 جنوری کو بنگلورو جانے کے لیے 844 اے سی اور 2300 نان اے سی نشستیں دستیاب ہیں ۔ چینائی کے لیے 805 اے سی 4396 نان اے سی حیدرآباد کے لیے 5389 اے سی اور 34547 نان اے سی تروپتی کے لیے 1088 اے سی اور 8166 نان اے سی ، پونے کے لیے 68 اے سی اور 681 نان اے سی نشستیں دستیاب ہیں ۔۔