شمس آباد۔ 3نومبر ۔ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع کشن گوڑہ میں نیشنل ہائی وے پر آر ٹی اے عہدیداروں نے دھاوا کرتے ہوئے قانو کیخلاف ورزی کرنے والے خانگی بسوں کے خلاف مہم چلاتے ہوئے چھ بسوں کو ضبط کیا اور دس خانگی بسوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ آر ٹی اے عہدیداروں کی جانب سے مسلسل مہم کے باوجود خانگی بس کے مالکین قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس پر کارروائی کی جارہی ہے ۔