ممبئی ۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام ) چناسوامی اسٹیڈیم میں گھریلو ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور کے مقابلوں کا مشاہدہ کرنے والے کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ میدان میں انھیں مفت وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ آر سی بی کی جانب سے جاری کردہ میڈیا ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چنا سوامی اسٹیڈیم میں کرکٹ شائقین کیلئے مفت وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب رہے گی اور اس سہولت کے ذریعہ آر سی بی دنیائے کرکٹ کی ایسی پہلی ٹیم بن جائے گی جو اپنے شائقین کو میدان میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔ اسٹیڈیم میں اعلیٰ اور عصری سہولیات کے ذریعہ پہلے ہی انٹرنیٹ کی سہولت کو یقینی بنایا جاچکا ہے اور اب یہ میدان میں شائقین کو بھی دستیاب رہے گی ۔