آر جے ڈی نے کہاکہ اگر نتیش واپس آنا چاہتے ہیں تو ہم ان کا استقبال کریں گے‘ جے ڈی (یو) نے کہاکہ الائنس میں سب ٹھیک ہے

آر جے ڈی کا یہ اقدام نتیش کمار کی کابینہ میں اٹھ نئے وزرا(تمام جے ڈی یو) کی توسیع کے بعد سامنے آیاہے۔ بی جے پی نے واضح کیاہے کہ وہ بعد میں وزرارت میں حصہ داری لیں گے

پٹنہ۔ مذکورہ آر جے ڈی نے اپنی سابقہ ساتھی کو غیرمعمولی پیشکش اس وقت کی جب نتیش کمار کی زیرقیادت پارٹی نے بی جے پی کی جانب سے ”علامتی“ طور پر ایک وزراتی عہدہ دینے کے خلاف حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیاتھا۔

تاہم جے ڈی یو نے زوردیا کہ وہ این ڈی اے کے ساتھ کافی خوش ہے۔ پیر کے روز آر جے ڈی نے نائب صدر راگھو وانش پرساد سنگھ نے کہاکہ ”خراب سلوک کے بعد اگر نتیش کمار بی جے پی چھوڑ کر کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم ان کا استقبال کریں گے۔

دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ آر جے ڈی او رجے ڈی(یو) ملکر بی جے پی کوشکست دی سکتے ہیں“۔

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یاد و کے نتیش کمار کے ساتھ دوبارہ الائنس نے کرنے کی بات کے متعلق استفسار پر سنگھ نے کہاکہ ”تیجسوی یادو نے یہ بات تحریر میں نہیں کہی ہے“۔

آر جے ڈی کا یہ اقدام نتیش کمار کی کابینہ میں اٹھ نئے وزرا(تمام جے ڈی یو) کی توسیع کے بعد سامنے آیاہے۔ بی جے پی نے واضح کیاہے کہ وہ بعد میں وزرارت میں حصہ داری لیں گے۔

درایں اثناء عظیم اتحاد کے ساتھی پارٹی آر ایل ایس پی کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے کہاکہ”بی جے پی دھوکہ نمبر 2کے لئے تیار ہوجائے۔ نتیش کمار کو عوامی رائے کے خلاف جانے کی عادت ہے“

سال2019میں جے ڈی(یو) نے این ڈی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ سال2017میں پارٹی نے آرجے ڈی او رکانگریس کے ساتھ کئے گئے اتحاد سے دوبارہ علیحدگی اختیا ر کرتے ہوئے این ڈی اے میں شمولیت اختیارکرلی تھی۔

جے ڈی(یو) ترجمان اجئے الوک نے کہاکہ ”این ڈی اے کے اندر کیاہورہا ہے اس پر آر جے ڈی او ردیگر زیادہ توجہہ نہ کریں۔ ہم متحد ہیں اور آرجے ڈی اپنے معاملات کو سدھار لے“۔

تاہم این ڈے اے کے اندرونی ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ کچھ کشیدگی ضرور چل رہی ہے۔

جے ڈی (یو) کے ایک لیڈر نے کہاکہ ”ہم مرکز میں محض ایک وزرات کی پیشکش پر مایوس ہیں۔ بی جے پی سے جو توقع ہمیں تھے یہ وہ نہیں ہے“۔

جے ڈی (یو) کی قومی عاملہ کا اجلاس9جون کو ہونے والاہے۔

پیر کے روز پارٹی کے سکریٹری جنرل کے سی تیاگی نے کہاکہ 9جون کے روزپٹنہ میں جے ڈی یو کا قومی عاملہ کا اجلاس ہوگا۔انہوں نے کہاکہ این ڈی اے سے ہمارا اتحاد برقرار ہے