آر ایس ایس اور بی جے پی پر دستور کی خلاف ورزی کا الزام

کاغذنگر 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد رضی حیدر سینئر ایڈوکیٹ و اسٹیٹ وائس پریسیڈنٹ مہا جنا سوشیلسٹ پارٹی نے جناب مقبول حسین ریٹائرڈ میونسپل کمشنر کی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دیش میں اعلی ذات کے لوگ جو تعداد میں 8 فیصد ہیں وہ پسماندہ طبقات پر حکومت کررہے ہیں جو تعداد میں 92 فیصد ہیں جو تعجب کی بات ہے دوسرے معنوں میں پسماندہ طبقات کو صرف غلام بنا کر رکھ رہے ہیں بلکہ ان کیلئے پیچیدہ مسائل پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی بھی آر ایس آر ایس کی طرح متور سدھانت پر عمل کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متو وادیوں کا طریقہ کار انگریزوں کی طرح ہوتا ہے وہ پھوٹ ڈال کر آپسی اتحاد کو ختم کرتے ہیں تا کہ وہ اقتدار سے کوسوں دور رہیں اور پسماندہ ہی رہیں۔ متو سدھانت کے ماننے والے آر ایس ایس،وشواہند پریشد، بجرنگ دل،بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین بشمول سادھو سنت بے لگام ہوگئے ہیں مسلمانوں ،دلت طبقوں ،ایس سی ایس ٹی اور بی سی طبقہ کے خلاف من مانی صحافتی بیانات دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے جس کی دستور ہند میں ضمانت دی گئی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ایسی صورتحال کو بدلنے کیلئے ایک انقلاب لانا ضروری ہے ۔ اس کے بعد ہی مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کے مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے ۔ انہیں اقتدار دلایا جاسکتا ہے اس موقع پر جناب مقبول حسین، جناب حافظ غوث ڈسٹرکٹ وائس پریسیڈنٹ ، جناب محمد ارشد ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری ، جناب محمد سجاد انصاری ٹاون پریسیڈنٹ مسٹر جلم سرینواس مادیگا کے علاوہ مہا جنا سوشلسٹ پارٹی کے دیگر اراکین موجود تھے۔