نئی دہلی ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی نوجوان ذہنوں کو زہرآلودہ کرکے گمراہ کررہی ہیں۔ یوم اساتذہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر سننے کیلئے طلبہ پر لزوم عائد کرنے اسکولوں کو دی گئی ہدایت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سی پی آئی ایم نے کہا کہ یوم اساتذہ کے موقع پر اس طرح کا فیصلہ کرنا غیرمعمولی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے پروگرام پر نظرثانی کریں۔ اسکولوں کو سابق میں اس طرح کی ہرگز ہدایت نہیں دی گئی تھی۔ اس سے واضح ہوتا ہیکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کمسن ذہنوں میں گمراہ کن باتیں پیوست کرناچاہتی ہیں۔ وزارت فروغ انسانی واضح کیا ہیکہ اسکولوں کو اس طرح کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے۔