گوہاٹی ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر آسام مسٹر ترون گوگوئی نے آج کہا ہے کہ آر ایس ایس اور بجرنگ دل اگرچیکہ انتہا پسند تنظیمیں نہیں ہیں لیکن فرقہ پرست طاقتیں ہیں جو کہ ریاست میں امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش میں ہیں ایک صحافتی بیان میں گوگوئی نے کہا کہ وہ آر ایس ایس اور بجرنگ دل کا عسکریت پسند تنظیموں الفا اور این ڈی ایف بی سے تقابل نہیں کررہے ہیں جیسا کہ میڈیا کے ایک گوشہ میں ظاہر کیا گیا ہے ۔ تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ دونوں فرقہ پرست تنظیمیں اپوزیشن آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے خفیہ سازباز رکھتے ہیں ۔۔