موہن بھاگوت عوام میں منافرت پھیلا رہے ہیں، کانگریس
ممبئی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کو ملک و قوم کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی نے آج کہا کہ اس کا نظریہ ملک کے سیکولر دستور کے مغائر ہے۔ ہندوستان کا دستور سیکولر ہے۔ اس کے مطابق ہر شخص کو اپنی پسند کا مذہب منتخب کرنے کا حق حاصل ہے لیکن آر ایس ایس صدر موہن بھاگوت جیسے لوگ عوام میں پھوٹ ڈال کر فرقہ وارانہ منافرت پھیلا رہے ہیں۔ صدر مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی نے موہن بھاگوت کے حالیہ ریمارک کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے ہندوستان کو ایک ہندو ملک اور ہندوتوا اس کی شناخت قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک میں سیکولرازم کو فروغ دیا ہے۔ مہاراشٹرا میں ترقیاتی پراجکٹس کانگریس کی مرہون منت ہے۔ میٹرو ریل پراجکٹس بھی کانگریس نے ہی شروع کیا تھا۔ اپوزیشن اس کا سہرا اپنے سر باندھ رہی ہے۔