آرون تیسرے ٹسٹ کیلئے فٹ

میلبورن ۔21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی اوپنر آرون فنچ کی ہندوستان کیخلاف26 دسمبر کو شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹسٹ سے قبل مکمل صحت یاب ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ دوسرے ٹسٹ کے دوران فاسٹ بولر محمد سمیع کی تیز گیند ان کی انگلی پر لگ گئی تھی جس کے باعث انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا تھا لیکن اب تیسرے ٹسٹ سے قبل ان کے فٹ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔