آرمی ریکروٹمنٹ ریالی کا آغاز

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی ( سیاست نیوز ) انڈین آرمی کے 6 مختلف زمروں میں مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کے لئے 10 روزہ آرمی ریکروٹمنٹ ریالی کا ہنمکنڈہ کے جے این ایس گراونڈس پر آغاز ہوا ہے جس میں 40,336 امیدواروں نے اپنی درخواستیں داخل کی ہیں ۔ اس ریالی کے ذریعہ فوجی ( جنرل ڈیوٹی ) ، فوجی ٹریڈینس ) فوجی ( ٹیکنیکل ) ، فوجی ( ٹیکنیکل ایویشن اینڈ ایمونیشن ایگرافیسر ، فوجی ( نرسنگ اسسٹنٹ ) اور فوجی ( کلرک ، اسٹور کیپر ٹیکنیکل) کے شعبے میں تقریباً ایک ہزار سے زائد افراد کی بھرتی متوقع ہے ۔ علاوہ ازیں ریاست تلنگانہ کے 31 اضلاع سے آرمی ریکروٹمنٹ آفس سکندرآباد ( اے آر او ) کے ذریعہ اس ریالی میں امیدوار شرکت کررہے ہیں اور یہ ریالی 31 مئی کو ختم ہوگی ۔