آرمور ۔ 21 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی 70 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آرمور ضلع اقلیتی صدر کانگریس سمیر احمد کی نگرانی میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی کانگریس قائدین کی جانب سے آرمور ویکلی بازار میں قائم راجیو گاندھی کے مجسمے پر پھول مالا چڑھایا گیا اور وہاں سے سرکاری دواخانہ آرمور کو پہنچ کر مریضوں میں پھلوں کی تقسیم اور انہیں کچھ امدادی رقم دی گئی۔ صدر ضلع اقلیتی سیل کانگریس سمیر احمد نے صحافیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ وزیراعظم راجیو گاندھی نے نوجوانوں کو 18 سال کی عمر میں حق رائے دہی کیلئے شامل کیا اور ہندوستان میں آئی ٹی ٹکنالوجی کو عام کرنے میں اہم رول ادا کیا اور اپنے وطن کی خمدت کرتے ہوئے اپنی جان کو قربان کیا ۔ اس موقع پر وقف بورڈ رکن عثمان علی ، منڈل کانگریس صدر پی سی یوجنا ، سنیل راج ، سابقہ کوآپشن ممبر سید عتیق و دیگر کانگریس قائدین ایم اے فہیم ، سڑک وینود ، کئی اقلیتی قائدین نے شرکت کی ۔