آرمور میں حکومت کا علامتی پتلا نذرِآتش

آرمور۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور امبیڈکر چوراہے پر این ایس یو آئی اور پی ڈی ایس یو طلباء تنظیم کی جانب سے شدید احتجاج بلند کیا گیا۔ این ایس یو آئی کے ڈیویژن صدر محمد شاہد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کاز کیلئے جدوجہد کرنے والے اور قربانیوں کو پیش کرنے والے تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر کودنڈا رام کو ’’انتہائی خطرناک ملزم‘‘کی طرح رات دیر گئے ان کے مکان پر جاکر دروازے توڑ کر حراست میں لینا انتہائی غلط اقدام قرار دیا اور اسے ’’جمہوریت کے مغائر‘‘ کہا۔ طلباء تنظیموں کے قائدین کی جانب سے امبیڈکر چوراہے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ریاستی حکومت کا علامتی پتلہ نذرآتش کیا گیا۔