آرمور میں جلسہ عظمت صحابہ واصلاح معاشرہ کا اہتمام

آرمور۔19نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تنظیم جمعیت الحفاظ شاخ آرمور کے زیراہتمام جلسہ عظمت صحابہؓ و اصلاح معاشرہ تفصیلات کے بموجب قاضی حافظ عبدالمجید کی اطلاع کے بموجب تنظیم جمعیت الحفاظ شاخ آرمور کے زیراہتمام جلسہ بعنوان عظمت صحابہؓ و اصلاح معاشرہ 21نومبر بروز جمعرہ بمقام مسجد رحمانیہ زراعت نگر آرمور بعد نماز عشاء بصدارت مولانا محمد کبیر الدین مظاہری ‘ اس جلسہ میں مہمان مقررین مولانا غیاث الدین رشادی صدر صفا بیتا لمال ‘ مولانا فصیح الدین ندوی جنرل سکریٹری بیت المال ۔ اس کے علاوہ نظامت کے فرائض مولانا مفتی الیاس قاسمی انجام دیں گے ۔ امت المسلمین سے خواہش کی گئی ہے کہ اس جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات سے آراستہ ہوں ۔