آرمور سے اہم امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل

آرمور۔/9اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں آج ٹی آر ایس ، کانگریس، تلگودیشم ، وائی ایس آر کانگریس سے تعلق رکھنے والے چار پارٹی امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ٹی آر ایس پارٹی سے جیون ریڈی، کانگریس پارٹی سے سابق اسپیکر اسمبلی سریش ریڈی، تلگودیشم پارٹی راجا رام یادو، وائی ایس آر سی پی سے شیخ محبوب عرف بابا نے پرچہ نامزدگیاں داخل کئے۔

آج کانگریس، ٹی آر ایس پارٹی کے امیدواروں نے اپنے ہزاروں حامیوں کو جمع کیا جس میں خواتین، نوجوان، بوڑھے، مسلم مائناریٹیز شامل تھے۔ انہوں نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کی اور تمام پارٹیوں نے ریالی کا اہتمام کیا اور آج ڈی ایس پی رام ریڈی کی نگرانی میں سخت ترین بندوبست تھا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ سریش ریڈی کے ہمراہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے ان کی اہلیہ و دیگر تین افراد تحصیل آفس پہنچے۔ اس طرح ٹی آر ایس کی نامزدگی کیلئے امیدوار جیون ریڈی کے علاوہ فرزند کے سی آر مسٹر کے تارک راما راؤ کے علاوہ دیگر لوگ شامل تھے۔