لندن۔5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال کے ایک دلچسپ مقابلہ میں آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 3-0 گولز سے شکست دیا جبکہ ایورٹن اور لیور پول کی ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوا۔انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں ہونے والے پہلے میچ میں آرسنل اور مانچسٹر یونائٹڈ کی ٹیموں میں مقابلہ رہا اورمانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی ،حریف ٹیم نے شروع سے ہی ان پر دباؤ برقرار رکھا اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ آرسنل نے میچ میں تین گولز سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے الیکسز شانز دو گولز بناکر اپنی ٹیم کی کامیاب میں نمایاں رہے۔ دوسری جانب ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ایورٹن اور لیور پول کی ٹیموں کے درمیان کھیل دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔