کریم نگر یکم فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آدھار کارڈ نمبر تمام بہبودی اسکیمات و دیگر فوائد سے استفادہ کیلئے شناخت جیسا ہے۔جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد نے جمعرات کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ایل پی جی گیس ڈیلرس کے ساتھ آدھار نمبر کو مربوط کرنے پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آدھار نمبر ایک شخص کیلئے شناختی کارڈ نمبر جیسا ہے ۔آدھار نمبرکو ہر شخص اپنے گیس ایجنسی میں بینک میں ،بہبودی اسکیمات میں،اراضی سے متعلق پٹہ دار پاس بک میں لازمی طور پر اندراج کروائے اس کے ذریعہ عوام کو فائدہ ہوگا۔
اسی طرح گیس کے صارفین بھی اپنے آدھار نمبر،بینک کھاتے کی تفصیلات متعلقہ گیس ایجنسی میں مقررہ پروفارما میں داخل کرنے کا مشورہ دیا۔ آدھار نمبر کے مربوط کرنے سے بہبودی اسکیمات کی عمل آوری میں ہونے والی تغلب کا تدارک کرسکتے ہیں۔بہبودی اسکیمات کے ثمرات اہل مستحقین تک پہچانے میں آدھار نمبر بہت ہی معاون ہے۔ ضلع میں 7,32,726 افراد گیس صارفین ہیں جن سے 4,01,066 صارفین کے آدھار نمبر کو گیس ایجنسیوں میں مربوط کریں مشورہ دیا۔ اس اجلاس میں ضلع سیول سپلائی عہدیدار چندرا پرکاش،ضلع لیڈ بینک منیجر چودھری ،ریاستی ایل پی جی ڈیلرس اسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری وی پی مدھو سدھن،ضلع ایل پی جی بہبودی انجمن کے صدر بوما رادھا کرشنا جنرل سکریٹری ہری کرشنا و دیگر نے شرکت کی۔