یلاریڈی /4 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راشن کارڈ رکھنے والا یہ خاندان کو 15 اگست سے قبل اپنے اپنے آدھار کارڈس کے نمبرات دینے ہوں گے ۔ ورنہ ایسے افراد کے کارڈوں پر راشن روک دیا جائے گا ۔ جبکہ کاماریڈی ڈیویژن بھر میں ڈیلروں کے پاس 50 فیصد ہی آدھار نمبرات درج کروائے گئے ہیں ۔ اب بہت کم وقت میں ہر موضع کے راشن ڈیلر کے ہاں راشن کارڈ ہولڈر کو آدھار نمبر درج کروانا ہے ۔ درج نہ کروانے والے راشن کارڈ پر ماہ ستمبر سے راشن سربراہ کرنا روک دینے کے احکامات ہیں ۔ راشن کارڈ میں جن کا نام درج نہ ہوا ہو ایسے افراد آدھار سنٹر پر نام درج کرواسکتے ہیں ۔ تلنگانہ سرکاری کی اس حکمت عملی سے غریب خاندان جنہیں اب تک آدھار کارڈ نہ ملا ہے تشویش کا شکار ہیں ۔ آدھار کارڈ نہ رکھنے والے کئی خاندان راشن سے محروم ہونے کا خدشہ ہے ۔ آدھار کیلئے تصویر کشی کروانے کے بعد بھی ابھی تک کئی افراد کو آدھار نہ ملا ہے ۔ تلنگانہ سرکار ان غریبوں کیلئے کوئی راستہ تلاش کرے یا پھر آدھار سنٹر کا عارضی طور پر قیام عمل میں لاکر انہیں آدھار جاری کرے تو ٹھیک ہوگا ۔ آدھار کارڈ کو پھر سے تلنگانہ سرکار مربوط کرنے جارہی ہے جو بہتر تو ہے لیکن جنہیں اب تک آدھار نہ ملا ہے ۔ ایسے افراد کیلئے سرکاری اسکیمات سے محروم ہونے کے مترادف ہے ۔ اس لئے تلنگانہ سرکار آدھار سے مربوط کرے اور جنہیں آدھار نہ ملا ہے ایسے خاندانوں کیلئے دوسرا مثبت راستہ نکالے تاکہ آدھار کے نام پر غریبوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو ۔ امید کہ تلنگانہ سرکار سنجیدگی کے ساتھ آدھار معاملہ حل کرے گی ۔