حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے بموجب حیدرآباد پینتھرس کے محمد آدم نے 39 رنز اسکور کرنے کے علاوہ 31/5 کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم والکر ٹاؤن کو شکست دینے میں کلیدی رول ادا کیا۔ 219 رنز کے تعاقب میں والکر ٹاؤن 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سید یٰسین کی شاندار بولنگ
ایل این سی سی فاتح
حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے بموجب ایل این سی سی اور ایس کے بلوس کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں ایل این سی سی نے سید یٰسین کی شاندار بولنگ 24/5 کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے 144 رنز کے تعاقب میں ایس کے بلوس 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔