آخری دن صبر آزما کھیل اہم ہوگا :رہانے

ایڈیلیڈ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن ایک بڑی سبقت حاصل کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کو مقابلے کے آخری دن شکست سے محفوظ رہنے کیلئے تمام دن بیاٹنگ کرنی ہے اور مہمان ٹیم کے کھلاڑی اجنکیا رہانے کے اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ صبر آزما اننگز ہی اس مقابلے میں کلیدی رول ادا کرسکتی ہے ۔رواں ٹسٹ مقابلے کے پانچویں اور آخری دن وکٹ پر بیاٹنگ کرنا آسان نہیں ہوگا تاہم ٹیم کے تمام بیٹسمینوں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ طویل اننگز کھیل سکتے ہیں۔ ہندوستان جو کہ اسپینرس کے خلاف بہتر مظاہرے کا ریکارڈرکھتا ہے لیکن انگلینڈ کے دورہ پر معین علی کو 24 وکٹیں دینے کے بعد اب آسٹریلیائی اسپینر نیتھن لیون کو پہلی ہی اننگز میں پانچ وکٹیں دے چکا ہے ۔