پرتھ۔26 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کے مظاہرے کافی بہتر ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ اور کپتان مہندر سنگھ دھونی ناک آوٹ مرحلے سے قبل ٹیم کی خامیوں پر قابو پانے کے خواہاں ہیں اور خصوصاً اننگز کے آخری اوورس میںجلد وکٹوں کے زوال پر قابو پانے کے کوشاں ہیں۔ ہندوستانی ٹیم جس نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف فتوحات تو حاصل کی ہیں لیکن دونوں مقابلوں میں ٹیم نے آخری اوورس میں جلد وکٹیں گنوائیں ہیں جیسا کہ پاکستان کے خلاف ایک موقع پر ہندوستانی ٹیم 45.2 اوورس میں 273/2 کے بعد اچانک 49.2 اوورس میں 296/7 تک محدود ہوگئی تھی۔