کاکامیگھارا(جاپان) ۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم جوکہ ورلڈکپ میں رسائی کے لئے کوشاں ہیں اس کے لئے کل یہاں کھیلے جانے والے ایشیاہاکی کپ کے فائنل میں وہ چین کا سامنا کرے گی۔ہندوستانی ٹیم ٹورنمنٹ میں گروپ کے تمام مقابلوںمیں کامیابی کے ساتھ تاحال ناقابل تسخیر موقف میں ہے جبکہ گذشتہ برس ایشین چمپئین کے گروپ مرحلے کے مقابلے میں ہندوستان کو چین کے خلاف 3-2 کی ناکامی برداشت کرنی پڑی تھی لیکن فائنل میں شاندارواپسی کرتے ہوئے اس نے حریف کا بدلہ 2-1 کی کامیابی کے ساتھ لیا تھا۔ہندوستانی کپتان رانی نے کہا کہ چین تیزرفتار ہاکی کے لئے مشہور ہے اوراسے فائنل میں آسان حریف تصور نہیں کیا جائے گا۔