آکلینڈ ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آکلینڈ میں کھیلے جانے والے سیریزکے تیسرے اور آخری میچ میں شکست پر افسوس کا اظہار کرتے کہاہے کہ آج ہمارا دن نہیں تھا بد قسمتی سے ہار گئے۔اظہر علی نے کہاکہ مقررہ اوور ز میں 40رنز مزید بنا سکتے تھے تاہم بد قسمتی سے وکٹیں گنوا دیں۔ہم نے اچھا کھیلا لیکن میچ میں جیت حاصل نہیں کر سکے۔ اظہرکہنا تھا کہ ٹیم میں مستقل مزاجی نظر نہیں آتی ۔ گپٹل اور ولیم سن نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی۔نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعدتیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔