کولکتہ ۔ 8 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ کے کل یہاں کھیلے جانے والے ایک میچ میں دفاعی چمپیئنس کولکتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر ) کا مقابلہ کنگس الیون پنجاب سے ہوگا ۔ دفاعی چمپیئنس اس موقع پر ایک نسبتاً پست حوصلہ ٹیم پنجاب کو شکست دیتے ہوئے اپنے ہوم گراؤنڈس پر لگاتار تیسری کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔رواں ٹورنمنٹ میں فی الحال تیسرے مقام کی حامل کے کے آر کل ایڈن گارڈنس پر کامیابی کیلئے کوشاں ہے کیونکہ اس کامیابی کے ساتھ وہ نہ صرف دوسرے مقام پر آجائے گی بلکہ پلے آف سے بہت قریب ہوجائے گی ۔
پوائنٹس کے ٹیبل پر سب سے آخری مقام پر موجود کنگس الیون پنجاب گزشتہ مقابلہ میں رائیل چیلنجرس بنگلور کے خلاف 138 سے شکست کے بعد چار بڑی ٹیموں میں شمولیت کی دعویداری سے محروم ہوچکے ہیں جس کے باوجود وہ کل کا میچ جیتنے کیلئے کوئی کسر باقی رکھنا نہیں چاہتی ۔ کرس گیل نے صرف 57 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 117 رن بنایا تھا جو رواں آئی پی ایل کی سب سے تیز رفتار سنچری بھی تھی اور کنگس الیکون پنجاب کی ٹیم محض 88 رن پر آؤٹ ہوگئی تھی جو رواں ٹورنمنٹ میں اب تک کا سب سے کم اسکور ہے ۔ اس شکست کی نوعیت اس حد تک سنگین ہے کہ جارج بیلی کے ساتھی کھلاڑیوں کو اس کے صدمہ سے باہر نکلنا ایک بہت بڑے چیلنج کے مترادف ہوگا ۔
علاوہ ازیں بالخصوص ایک ایسی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرنا دشوار ہوگا جو اپنے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے کوئی غلطی نہیں کی ۔ ایڈن گارڈنس پر کھیلے گئے چھ میچوں میں کے کے آر کو صرف ایک ہی ناکامی ہوئی جب گیل کی آندھی نے آر سی بی کو کامیابی کے ساحل سے ہمکنار کیا تھا ۔ قبل ازیں دفاعی چمپیئنس نے ممبئی انڈینس کو شکست دیتے ہوئے اپنی کامیابی کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔ تاہم کے کے آر نے ایک شکست کے بعد لگاتار تین کامیابیاں حاصل کئے ہیں۔ راجستھان رائلز کو بری طرح شکست دی ۔ دفاعی چمپیئنس کی بولنگ ہر میچ میں توقعات کے مطابق رہی ۔ سنیل نارائن کے بولنگ اسٹائیل کو بی سی سی آئی نے وارننگ کے ساتھ ہی سہی منظوری دیدی ۔ اس طرح کے کے آر کے پاس موجودہ چار اسپنرس اور دو فاسٹ بولرس کی مدد سے دہلی ڈیرڈیولس کو سنسنی خیز انداز میں شکست دی ۔ کل کے میچ میں ایک مرحلہ پر کے کے آر آر کی بیٹنگ کمزور ہوتی نظر آئی لیکن اس کے کھلاڑیوں نے رن بنانے کی شرح کو برقرار رکھا ۔ یوسف پٹھان نے 24 گیندوں میں 42 رنز بنائے اور جوہان بوتھا نے صرف پانچ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 17 رن بناکر اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور کو حریفوں کے لئے ایک چیلنج بنادیا ۔
ایک ایسے وقت کے کے آر اپنے ہوم گراؤنڈ پر لگاتار تیسری کامیابی پر توجہ مرکوز کرچکی ہے لیکن کنگس الیون پنجاب میں معیاری اسپنرس کی غیرموجودگی مہمان کیلئے ایڈن گارڈن کی دھیمی پچ پر پریشانی کا سبب بن سکتی ہے ۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر اکھشر پٹیل اور لگ اسپنر کرن ویر سنگھ پنجاب کے دو محاذی اسپنرس ہیں جو آر سی بی کے خلاف ایک میچ میں کرس گیل کو چھ اوورس میں 91 رنز دے چکے تھے ۔ گوتم گمبھیر ، رابن اُتھپا اور منیش پانڈے جیسے کے کے آر کے تین بیٹسمین پلے آف کے اہم مرحلے سے قبل کھیلے جانے والے اس میچ میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے ۔ کنگس الیون پنجاب کے کوچ سنجے بانگر گزشتہ سیزن کے رنراپس کیلئے کافی منصوبے بنائے تھے جنھیں تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے ۔ کنگس الیون پنجاب کو کل کے میچ کے بعد 11 مئی کو سن رائیزرس حیدرآباد اور 13 مئی کو آر سی بی اور 16 مئی کو چینائی سوپر کنگس سے مقابلوں کا سامنا رہیگا ۔ دوسری طرف کے کے آر کا 14 مئی کو ممبئی انڈینس اور 16 مئی کو راجستھان رائلز سے مقابلہ ہوگا ۔