آج پاک۔ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی 20 سیریز کا آغاز

 

کراچی۔31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹوئنٹی 20 سیریز کا کل یہاں نیشنل اسٹڈیم میں آغاز ہورہا ہے لیکن پہلے مقابلے کے وقت میں تھوڑی سی تبدیلی کردی گئی ہے ۔ پہلا میچ یکم اپریل کو رات 8 بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کا آغازمقرر وقت ساڑھے سات بجے شام کو ہو گا۔پاک ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان میچ کے اوقات میں معمولی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ یکم اپریل کو رات 8 بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کا آغاز ساڑھے سات بجے شام کو ہو گا۔دوسری جانب چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فضول باتیں ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے سارے کھلاڑی نہیں آرہے، منفی باتیں کرنے والوں پر افسوس ہوتا ہے، سارے کھلاڑی آ رہے ہیں گیل تو پہلے ہی ناکام ہیں ۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے جو کھلاڑی نہیں آرہے وہ ٹی ٹوئنٹی کھیلتے ہی نہیں، عوام کی دعاوں سے ویسٹ انڈیز کا پاکستان دورہ ممکن ہوا اور کراچی پھر سے زندہ شہر بنتا جا رہا ہے جہاں کوئی خوف نہیں، سیکیورٹی کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کپتان کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی نہیں کرا رہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے کراچی میں ٹی 20 سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ کوشش ہے انتظامات میں کوئی کمی نہ رہے۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان یکم اپریلتا تین اپریل تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے ۔ ان میچوں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی چمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے راستے کو محفوظ بنانے کے لیے آٹھ ہزار سکیورٹی اہلکار نافذ کیے جائیں گے ۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے خلاف 2009 میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا سلسلہ رک گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلی مرتبہ بین الاقوامی میچ تین سال قبل کھیلا تھا جبکہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نو سال کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے ۔