نظام آباد :یکم؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وی آر او، وی آراے امتحانات کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں امتحان تحریر کرنے والے امیدوار ایک منٹ تاخیر کرنے کی صورت میں امتحانی مرکز میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر پی ایس پردیو منا کل اپنے چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وی آر او، وی آر اے امتحانات کے پرُ امن انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار ہال ٹکٹ انٹرنیٹ سے ڈائون لوڈ کرنے اور ہال ٹکٹ پر فوٹو نہ رہنے کی صورت میں گزیٹیڈ عہدیدار سے تین فوٹو اٹیچ کرواکر اپنے ساتھ لانے کی صورت میں امتحانی مرکز میں داخلہ دیا جائیگا۔ امیدوار ایک گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایک منٹ بھی تاخیر کی گئی تو داخل ہونے نہیں دیا جائیگااور وقت مکمل ہونے تک باہر جانے نہیں دیا جائیگا۔ وی آر او امتحان تحریر کرنے والے امیدواروں کو صبح 10 بجے سے 12 بجے تک اور وی آر اے امتحان کیلئے 3 بجے سے 5 بجے تک وقت مقرر کیا گیا ے ۔
منڈلوں سے آنے والے امیدواروں کیلئے علیحدہ بسوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ امتحانی پیپر تلگو،انگریزی اور اُردو زبان میں ہوگا۔امیدوار لازمی طورپر رایئٹنگ پیاڈ اپنے ساتھ لیکر آئے۔ کیالکولیٹر ، سیل فون، وائٹنر کو ممنوع قرار دیا گیاہے۔ اپنے ساتھ کسی قسم کا لگیج نہ رکھنے کی ہدایت دی۔ جملہ 131 امتحانی مراکز میں ویڈیو کوریج رکھاگیا ہے مرد اور خواتین کی تنقیح کیلئے خصوصی اسٹاف رکھا گیا ہے جسمانی معذورین کو گرائونڈ فلور پر امتحان تحریر کرنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 36 نابینا اور دونوں ہاتھوں سے معذور امیدواروں کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مددگار مقرر کیا جارہا ہے امیدوار کے علاوہ دیگر افراد امتحان تحریر کرنے کیلئے انگلیوں کے نشانات حاصل کئے جارہے ہیں ۔امیدوار کے دیگر کسی بھی شخص کی جانب سے دھاندلیاں کرنے کی صورت میں کریمنل کیس درج کیا گیا ہے امتحانات کے موقع پر کسی بھی قسم کی افواہ پر توجہ نہ دینے اور اطمینان کے ساتھ بلا خوف امتحان تحریرکرنے کی ہدایت دی اور ہلپ لائن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔