آج حرمین ایکسپریس ٹرین کا افتتاح

جدہ۔25 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر نقل و حمل ڈاکٹر نبیل کا کہنا ہے کہ برقی حرمین ایکسپریس کا افتتاح آج کیا جائے گا، ٹرین سے سالانہ 6 کروڑ افراد سفر کر سکیں گے جبکہ ٹرین کی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ 35 ٹرینیں الحرمین روٹ پر چلیں گی، ہر ٹرین میں 417 نشستیں ہوں گی، حرمین ایکسپریس ٹرین کو بجلی کی فراہمی کیلئے 6 پاور ہاؤس قائم کئے گئے ہیں۔