آج تحفظ گنبد خضریٰ کانفرنس

کریم نگر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( فیاکس ) مرکزی میلاد کمیٹی کریم نگر کی جانب سے ایک روزہ عظیم الشان تحفظ گنبد خضریٰ کانفرنس بروز جمعہ 10 اکٹوبر بمقام جامع مسجد کریم نگر میں بصدارت محب اہلسنت حافظ سید شاہ معزالدین منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی مولانا مجیب علی رضوی ہوں گے ۔ نماز عشاء 8.30 بجے ہوگی ۔ صدر میلاد کمیٹی جناب عبدالکریم زاہد نے عامۃ المسلمین سے کثیرتعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔