ممبئی ۔24مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلہ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے اپنے امکانات کو مستحکم کرنے کی خواہاں ہے لیکن اسے گروپ میںناقابل تسخیر ویسٹ انڈیز کے خلاف سخت چیلنج درپیش ہے ۔ جنوبی افریقہ کیلئے عمران طاہر جب کہ ویسٹ انڈیز کیلئے سیمویل بدری کلیدی رول ادا کرسکتے ہیں کیونکہ یہاں کے وکٹ اسپنر کیلئے ساز گار ہے ۔ جنوبی افریقہ ٹیم میں زخمی جے پی ڈمینی کے مقام پر بہردین یا روسو کی شمولیت کا امکان ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کیلئے اوپنر کریس گیل مکمل قرار دیئے گئے ہیں ۔ ویسٹ انڈیزایک اور کامیابی کے ذریعہ گروپ سے سیمی فائنل کے لئے خود کو مضبوط دعویدار بناسکتی ہے۔