آتماکور کی ترقی کیلئے کام کرنے کا عزم

یلاریڈی ۔3 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے موضع آتما کور کو اپنا موضع سمجھ کر ترقی دینے کا یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے وعدہ کیا ۔ انہوں نے منڈل میں آتما کور گیٹ سے جانے والی سڑک کو بی ٹی روڈ میں تبدیل کرنے کیلئے سنگ بنیاد رکھا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انتخابات میں موضع کو بی ٹی روڈ ڈالنے کا وعدہ کیا تھا ‘ وہ آج پورا کررہا ہوں ۔ ایک ماہ میں یہ کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ چھوٹا آتما کور کے پاس پوچارم بڑی کنال پر موجود برج کو وسیع کیا جائے گا ۔ اس موقع پر یلاریڈی سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ ووٹ کے بدلے نوٹ مقدمہ معاملہ میں تلگودیشم صدر چندرا بابو نائیڈو نے ریاست بھر میں بے شرمی والا کام کیا ہے ۔ ریاستیں علحدہ ہوگئے پھر بھی تلنگانہ پر اپنا رعب رکھنے کی کوشش پر برہمی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سرپنچ شریمتی کرونماں ‘ منڈل پریشدصدر روشماں ‘ زیڈ پی ٹی سی مسٹر نارائنا ‘ نائب صدر منڈل پریشد مسٹر مدھوکر ‘ تانڈور ‘ مالتمیدہ ونڈو چیرمین مسٹر سائی ریڈی ‘ رامچندر ریڈی ‘ سرپنچ فورم صدر سدیا ‘ منڈل پریشد فورم صدر پربھو گوڑ ‘ ٹی آر ایس منڈل صدر بھیم ریڈی ‘ ارکان پنچایت ڈی ای ای شنکر نائیک ‘ تحصیلدار ایم پی ڈی او قائدین موجود تھے ۔