آبی مسائل ، ضامن روزگار اسکیم کا جائزہ

کریم نگر ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں نئے تعمیر کئے جارہے انفرادی بیت الخلا (ISL) کی تعمیرات کے تین مراحل کی تصاویر ہونے پر ہی بلس کی ادائیگی کی جائیگی ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے یہ بات بتائی ۔ منگل کی دیردات کلکٹریٹ سے آر ڈی اوز ، تحصیلداران ، ایم پی ڈی اوز ، اسپیشل عہدیداران کے ساتھ ISL کی تعمیرات ، موسم گرما میں آبی مسائل ہریتا بارم ، بہبودی یونٹس کی منظوری ، روزگار طمانت اکسیمات پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ نئے ISL کی تعمیرات کاموں کی شروعات سے قبل اور زیرتعمیر کے وقت اور تعمیر مکمل ہونے کے بعد تین مراحل کی تصاویر داخل کرنے پر بلس ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ آن لائن کے ذریعہ بلس کی ادائیگی کی جائیں گی ۔ اس کے مطابق عہدیداران ضروری اقدامات کریں ، آنے والے موسم گرما میں مواضعات میں عوام کو پینے کے پانی کی دشواری نہ ہو قبل ازوقت احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ تمام ریونیو ڈیویژنل عہدیداران کے دفاتر میں آبی مسائل کی شکایتوں کیلئے ایک سیل قائم کرنے کا حکم دیا ۔ ہر دن اس پر موصول شکایتوں اور یکسوئی کی تفصیلات کا اندراج کرنے کی ہدایت کی ۔ ہریتا بارم پروگرام کے ضمن میں سڑکوں کے دونوں جانب شجرکاری کرنے عہدیداران کو ہدایت کی ۔ قومی شاہرہ پر شجر کاری نہیں کی گئی ۔ آنیو الے ہریتا بارم پروگرام میں منصوبہ بند طریقہ پر شجرکاری کر کے اس کی افزائش کریں۔ دیہی روزگار طمانت اسکیم میں سمکاجاترا کی وجہ سے مزدوروں کی تعداد کم ہوگئی فوری اس تعداد میں اضافہ کریں اور ہر روز ایک لاکھ سے زائد مزدوروں کو کام کرنے ایم پی ڈی اوز کو ہدایت کی ۔ رخصت میں گئے روزگار طمانیت ٹیکنیکل اسسٹنٹس کو فوری ڈیوٹی پر رجوع ہونے کلکٹر نے حکم دیا ۔ ان لوگوں کو کسی بھی قسم کی رخصت کی منظوری نہیں دی جائیگی ۔ اس پروگرام میں مجلس بلدیہ کمشنر کرشنا بھاسکر ، اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ، ڈاکٹر اے ناگیندرا ، ضلع ریونیو عہیدار ٹی ویرا برہمیا ، ڈواما بی ڈی گنیش ، ڈی آر ڈی اے پی ڈی ارونا شری و دیگر نے شرکت کی ۔