آبی قلت دُور کرنے اقدامات ناگزیر

یلاریڈی۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے مختلف مواضعات میں پینے کے پانی کی قلت دُور کرنے کیلئے منڈل پریشد صدر مسٹر گنگا دھر نے عہدیداروں کو مشورہ دیا۔ انہوں نے عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مقامی منڈل پریشد آفس پر اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ منڈل کے لکشماپور، سومارپیٹ، راملو نائیک بھی زیرزمین آبی ذخائر میں کمی کی وجہ سے پانی کی قلت پیش آرہی ہے۔ زرعی بورویلس باولیوں کو کرایہ پر لیتے ہوئے اور زمین آبی ذخائر جہاں کم ہوچکے ہیں، ایسے بورویلس کو فلشنگ کرواتے ہوئے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے ضلع کلکٹر کو رپورٹ بھیجتے مواضعاتی آبی رسائی عہدیدار کو مشورہ دیا۔ اس موقع پر منڈل پریشد نائب صدر سرینواس، تحصیلدار شریمتی ناگاجیوتی، MPDO سریندر، محکمہ آبرسانی AE ، مسٹر پراوین ریڈی اور پریشد ارکان موجود تھے۔