حیدرآباد ۔ /26 فبروری (پریس نوٹ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے /25 فبروری کو 3 بجکر 45 منٹ پر سری وائی پانڈو رنگاراجو ، ٹاپ انسپکٹر ، واٹر ورکس ، دفتر کمشنر ، میونسپل آفس ، تاڑے پلی گوڑیم ، ضلع مغربی گوداوری کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ نل کنکشن کی منتقلی کیلئے 3000/- روپئے بطور رشوت قبول کررہے تھے ۔ کیمیکل جانچ کے مثبت نتیجہ کے بعد رقم بازیاب کرلی گئی اور اے سی بی کورٹ ، وجئے واڑہ میں پیش کیا گیا ۔