آئی پی ایل میں پاکستان ، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی کمی کا احساس ، اکرم کا بیان

کولکاتا۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ آئی پی ایل صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے زبردست پلیٹ فارم ہے ، لیجنڈری پیسر وسیم اکرم نے آج کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ اس معاملے میں محروم ہورہے ہیں کیونکہ اُن کے کھلاڑی نقدی سے مالا مال اس ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنمنٹ میں دکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔ کولکاتا نائیٹ رائیڈرس کے بولنگ کنسلٹنٹ نے یہاں ڈی پی ایس نارتھ کولکاتا میں میڈیا کو بتایاکہ نہ صرف آئی پی ایل کھلاڑیوں کیلئے رقمی فائدہ پہونچاتا ہے بلکہ انھیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کاموقع بھی حاصل ہوتا ہے ۔ ہزاروں تماشائیوں کے روبرو کھیلنا کسی بھی کرکٹر کیلئے اعتماد بڑھانے کا معاملہ ہوتا ہے ۔