آئی پی ایل میں اسٹار اسپورٹس کا ریکارڈ

ممبئی ۔29مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ کا 7واں ایڈیشن اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکاہے اور اس کے ساتھ ہی شائقین میں دلچسپی بھی اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے جیسا کہ گذشتہ روز ممبئی اور چینائی کے درمیان کھیلے گئے مقابلے کا 2.8ملین شائقین نے مشاہدہ کیاہے جو کہ اسٹار اسپورٹس ڈاٹ کام کیلئے ایک ریکارڈ ہے جس نے اس کے ذریعہ رواں برس منعقدہ سوچی ونٹر اولمپکس کی این بی سی ریٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اسٹار اسپورٹس ڈاٹ کام پر ویڈیو اسٹریمنگ نے ڈیجیٹل دنیا میں کئی ریکارڈس توڑ دیئے ہے کیونکہ شائقین کیلئے انٹرنیٹ کے ذریعہ آئی پی ایل کے مقابلوں کا مشاہدہ کرنے کا یہ ایک آسان ذریعہ ہے ۔ایک دن میں آن لائن مقابلے کے مشاہدہ کا ریکارڈ 5.5ملین ہے ۔