آئی پی ایل معطل کرنے اور سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانک منوہر نے آئی پی ایل کو معطل کرنے کے علاوہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچاتے ہوئے کرکٹ کو بدعنوانیوں سے پاک کیا جانا چاہئے۔ منوہر نے آئی پی ایل 7 کے ابتدائی مرحلے کو دبئی منتقل کرنے پر شدید تنقید کی۔

پجارا کی سوراشٹرا ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شمولیت
راجکوٹ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے ماہر تصور کئے جانے والے بیٹسمین چٹیشور پجارا کو ویسٹ زون لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کیلئے سوراشٹرا ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ٹورنمنٹ کا 30 مارچ کو ممبئی میں آغاز ہوگا۔ 15 رکنی سوراشٹرا ٹیم کی قیادت جئے دیو شاہ کررہے ہیں اور یہ ٹیم مذکورہ ٹورنمنٹ کا اپنا پہلا مقابلہ 31 مارچ کو مہاراشٹرا کے خلاف کھیلے گی۔ سوراشٹرا کرکٹ اسوسی ایشن (ایس سی اے) کے میڈیا مینیجر نے ایک بیان میں کہا کہ پجارا نے 27 فروری تک 5 مارچ منعقدہ ویسٹ زون ونڈے ٹورنمنٹ میں شرکت نہیں کی ، کیونکہ وہ اس وقت ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے۔