نئی دہلی ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ظہیر خان زیرقیادت دہلی ڈیرڈیولس نے آج اپنے آئی پی ایل میچ میں کنگس الیون پنجاب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ظہیر نے ٹاس جیت کر مہمانوں کو پہلے بیٹنگ کیلئے مدعو کیا، جنھوں نے ’مین آف دی میچ‘ امیت مشرا کی شاندار بولنگ (4/11) کے نتیجے میں صرف 111/9 اسکور کئے۔ دہلی نے 13.3 اوورز میں 113/2 پر میچ جیت لیا۔