آئی پی ایل سیزن 8 دہلی ڈیر ڈیولس کی پہلی کامیابی

نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل سیزن 8 کے میچ میں آج دہلی ڈیر ڈیولس نے ممبئی انڈینس کے خلاف 37 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ لیگ اسپنرس عمران طاہر (4-22-3) اور امیت مشرا (4-32-2) نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ ان کے علاوہ میتھیوز نے بھی 2 اوورس میں 15 رنز کے عوض 2 وکٹس حاصل کئے۔ دہلی نے 191 رنز (شیریاز ایّر 83 ، جین پال ڈومینی 78 ناٹ آؤٹ)کا مشکل نشانہ مقرر کیا تھا جس کے جواب میں ممبئی کی ٹیم (روہت شرما 30 ، امباٹی رائیڈو 30 ) 153/9 ہی بناسکی۔ اس طرح مسلسل 9 شکست کے بعد دہلی کی ٹیم کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی۔ شیریاز ایّر کو ’’میان آف دی میچ ‘‘ قرار دیا گیا۔