نئی دہلی ۔4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کی 7اپریل کو کولکتہ میں منعقد شدنی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارس ریتک روشن اور شاہد کپور حصہ لیں گے ۔ توقع ہے کہ افتتاحی تقریب روشنیوں سے چکا چوند اور رنگارنگ ہوگی ۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں فلم ستارے حصہ لیں گے ۔ اس رنگا رنگ پروگرام کے میزبان سیف علی خان ہوں گے ‘‘۔بے پناہ دولت کی ریل پیل والی ٹی20 لیگ کی اس یاگار تقریب میں دیگر ادارکار فرحان اختر‘ انوشکا شرما ‘ موسیقار پرتیم اور دوسرے حصہ لیں گے ۔