ٹیلنٹ اسپرنٹ کے زیر اہتمام سمینار ، confluence 2016 کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ٹیلنٹ اسپرنٹ کی جانب سے ایک سمینار confluence 2016 کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کا مقصد جاب تلاش کرنے والے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹکنالوجی ، بینکنگ اور فینانشیل سروسیس کے علاوہ تعلیم کے شعبہ میں کیرئیر کے مواقع تلاش کروانا اور انہیں اس کی ترغیب دلانا تھا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے جئے دیپ گنگولی ، ڈائرکٹر سافٹ ویر ڈیولپمنٹ امیزان نے کہا کہ ہائرنگ بہت مشکل ہوگئی ہے کیوں کہ انسٹی ٹیوٹس پر کیمپس رکروٹمنٹ ایونٹ کی کامیابی کی شرح بہت کم ہے اور بعض وقت صفر بھی ۔ کالجس کی جانب سے روٹ لرننگ پر توجہ دینے سے یہ مسئلہ پیدا ہورہا ہے اور طلبہ میں سبجکٹ میں ماسٹر ہونے میں دلچسپی کم ہے ۔ انہوں نے ماڈرن ٹکنالوجی کو اختیار کرنے پر زور دیا ۔ اس سمینار سے ڈاکٹر سنتاٹوپال ، سی ای او اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر ٹیلنٹ اسپرنٹ ، سومن ریڈی ، کے علاوہ آر واسو دیون ایچ آر ہیڈ ٹی سی ایس ، مسٹر کے وی وشنو راجو ، چیرمین وشنو ایجوکیشنل سوسائٹی اور دوسروں نے بھی مخاطب کیا ۔۔