لاہور ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرمحمد حفیظ نے بولنگ ایکشن کے ٹسٹ کے لئے خود کو پیش کر دیا ہے۔محمد حفیظ غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا شکار ہیں۔ آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ وہ اب آئی سی سی کوبولنگ ایکشن کا ٹسٹ دینے کیلئے مکمل طور پر تیا ر ہیں۔ حفیظ کے مطابق اب پی سی بی جب چاہے آئی سی سی سے ایکشن کے بائیو مکینک ٹسٹ کے لئے ٹائم لے سکتا ہے ، محمد حفیظ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا گئے تھے لیکن ایونٹ سے قبل ان فٹ ہو نے کے سبب وطن واپس آگئے تھے، اسی سبب وہ بولنگ ایکشن ٹسٹ بھی نہیں دے سکے تھے۔ اب حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور پچھلے ایک ماہ سے باقاعدہ ٹریننگ بھی کررہے ہیں۔