آئی سی سی کی نئی ونڈے رینکنگ پاکستان کا 8 واں مقام

دبئی۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی نئی ونڈے رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔ بولرس میں بھی سعید اجمل پاکستانیوں میں 8 ویں مقام پر ہیں۔ ٹاپ پوزیشن نیوزی لینڈ کیٹرننٹ بولٹ نے حاصل کرلی ہے۔ہوم گراؤنڈس پر ہندوستانیوں کو ایک کے مقابلے 4 سے شکست دی اور رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی مزید مستحکم کر لی۔عالمی چمپین کے 128 پوائنٹس ہو چکے ہیں۔ رینکنگ میں جنوبی افریقہ تیسرے،نیوزی لینڈ چوتھے نمبرپر ہے جبکہ پاکستان کا آٹھواں مقام ہے۔ ابتدائی چار پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، ڈی ویلیئرز پہلے،ویراٹ کوہلی دوسرے،ہاشم آملہ تیسرے اور ولیمسن چوتھے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹسمین جگہ نہ بنا سکا ۔ بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔