بارباڈوس۔27جون ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بیاٹ اور گیند کے درمیان توازن بحال کرنے کی کوشش کے طور پر پاور پلے کی بالادستی پر کنٹرول اور ونڈے میچوں کی ایک اننگز کے آخری 10اوورس میں 30گز کے حلقہ کے باہر پانچ فیلڈرس تعینات کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی بورڈ نے ونڈے میچوں کے ابتدائی 10اوورس میں کیچنگ پوزیشن پر دو فیلڈرس کی لازمی تعیناتی کو بھی برخواست کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں تمام ’نوبالس‘ اور بولرس کے بولنگ کریس سے آگے نکل جانا تمام ونڈے اور ٹی ۔20 میچوں می ںفریہٹ ہوں گے ۔ 5جولائی سے شروع ہونے والی سیریز سے نئے قواعد اور قوانین کا نفاذ ہوگا ۔ اس سال مئی میںہندوستان کے سابق کپتان انیل کمبلے کے زیرقیادت کمیٹی نیقواعد میں تبدیلیوں کی سفارش کی تھی ۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ ’’ ایک انتہائی کامیاب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ہم نے اور ڈی آئی فارمیٹ کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ۔ ایک انتہائی متحرک اور مقبول عام فارمیٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی ضرورت ہے لیکن ہم نے اس موقع کافائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے فارمیٹ کو آسان بنادیا ہے ۔ بیاٹ اور گیند کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے ‘‘ ۔ آئی سی سی کے چیرمین این سرینواسن نے کہا کہ ’’ یہ ایک وسیع تر مشق تھی جس سے کرکٹ کو رشوت سے پاک بنانے ہماری سنجیدگی اور دلچسپی کا واضح اظہار ہوتا ہے ‘‘۔