آئی سی سی سے زمبابوے حکومت کا اظہار تشکر

دبئی۔5 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)زمبابوے حکومت نے انکے ملک میں کرکٹ پر منڈلاتے معطلی کے بادل ہٹانے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حکومتی ترجمان نے اس امر پر بھی خوشی کا اظہارکیا ہے کہ کرکٹ کی گورننگ باڈی ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی میں بھی مدد کرنے پر آمادہ ہے۔ واضح رہے کہ فنڈز کی کمی اور ملین ڈالرزقرضوں کی ادائیگی میں ناکامی کے بعد زمبابوے کرکٹ کے بین الاقوامی موقف کی معطلی کے خدشات بہت زیادہ تھے۔ دوسری جانب کھلاڑی معاوضوں کی عدم ادائیگی پر بین الاقوامی کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکیاں بار بار دے رہے ہیں۔ ڈبلن میں منعقدہ اجلاس میں نہ صرف زمبابوے کے قرضوں کی ادائیگی بلکہ دیگر معاملات میں بھی آئی سی سی نے مدد کی منظوری دی ہے۔
زمبابوے ٹیم پر جرمانہ عائد