دبئی۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے دو پوائنٹس گھٹ گئے لیکن وہ بنگلہ دیش کے مقابلہ تین میچ کی سیریز 1-2 سے ہارنے کے باوجود اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جب کہ تازہ ترین آئی سی سی او ڈی آئی درجہ بندی میں بنگلہ دیش ایک مقام آگے بڑھ کر ساتویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے ۔ میرپور میں 2-1کی سیریز جیتنے بنگلہ دیش کو 93ریٹنگ پوائنٹس دلا دیئے جو چھٹے رینک کے حامل انگلینڈ سے پانچ پیچھے اور آٹھویں رینک کے حامل ویسٹ انڈیز سے پانچ آگے ہیں ۔ اب جب کہ انگلینڈ اور سات اگلی برتر رینک والی ٹیموں کو آئی سی سی چمپئنس ٹرافی 2017ء کیلئے کوالیفائی ہونے 30ستمبر 2015ء تک وقت ہے ‘ بنگلہ دیش اب ویسٹ انڈیز کے مقابل کوالیفائی ہوجانے کا قوی امکان نظر آتا ہے ‘ جن کیلئے قطعی تاریخ تک کوئی ایف ٹی پی ونڈے انٹرنیشنل ( او ڈی آئی) سیریز طئے نہیں ہے اور آٹھویں رینک والا پاکستان آئندہ ماہ سری لنکا کے ساتھ پانچ او ڈی آئی کی سیریز کھیلے گا ۔مشرف مرتضیٰ کی ٹیم انڈیا سیریز کی شروعات سے قبل 88پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر تھی جو ویسٹ انڈیز کے ساتھ معمولی پوائنٹ کا فرق تھا ۔