آئی سی سی انٹر کانٹی ننٹل کپ افغانستان نے پاپوا نیو گینی کو ہرایا

شارجہ ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان نے آئی سی سی انٹرکانٹی ننٹل کپ کے ایک میچ میں پاپوا نیو گینی کو آج 201 سے شکست دے کر مفید 14 پوائنٹس حاصل کرلئے۔یہاں منعقدہ اس چار روزہ میچ کے آغاز میں پی این جی ٹیم نے ظاہر طور پر طاقتور افغانستان کو 144 پر ڈھیر کردیا تھا حالانکہ ٹاس خود افغان ٹیم نے جیتا تھا۔ پی این جی نے جوابی اننگز میں 295 کا اچھا اسکور بناکر سبقت لی۔ تاہم دوسری اننگز میں تین افغان بیٹسمنوں نے سنچری بنا کر ابتدائی ناکامی کی تلافی کردی۔ اور ٹیم اسکور 540 ہوگیا۔ چنانچہ 390 کے ٹارگٹ پر پی این جی 188 پر آؤٹ ہوگئی۔