آئی سی سی : انٹرکانٹی نینٹل کپ اسوسی ایٹ اراکین کیلئے ٹسٹ درجہ حاصل کرنے کا موقع

دوبئی ۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ 2015-17 کے ذریعہ اسوسی ایٹ اقوام ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کے اپنے خواب کی تکمیل کرسکتے ہیں، جس کیلئے انھیں اس ایونٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت کرنی ہوگی جبکہ یہ 10 تا 13 مئی نامیبیا اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ کے ساتھ شروع ہورہا ہے ۔ آئی سی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق 4 روزہ فرسٹ کلاس میچس میں افغانستان ، ہانگ کانگ ، آئرلینڈ ، نیدرلینڈ ، نامیبیا ، پاپوانیوگینی ، اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارت (یو اے ای ) شامل ہوں گے ۔ جو ٹیم راؤنڈ رابن لیگ جیتے وہ اقل ترین ٹسٹ رینک والی ٹیم سے 2018 ء میں کھیلے گی ۔