حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : آئی سی آئی سی آئی سکیورٹیز لمٹیڈ کی جانب سے 5 روپئے فیس وئیلو کے 77249508 ایکویٹی شیرس کے انیشیل پبلک آفرنگ کا 22 مارچ کو آغاز ہوگا ۔ اس کے لیے پرائس بینڈ 519 روپئے تا 520 روپئے فی ایکویٹی شیر مقرر کیا گیا ہے ۔ بڈس 28 ایکویٹی شیرس کے کم سے کم لاٹ کے لیے کئے جاسکتے ہیں اور اس کے بعد 28 ایکویٹی شیرس کے ملٹیپس میں ۔ بڈ / آفر کا وقت پیر ، 26 مارچ 2018 کو ختم ہوگا ۔۔