واشنگٹن ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شخص ڈونالڈ رے مورگن (44 سال) نے اسلامک اسٹیٹ جہادی گروپ کی مدد کی کوشش کا اقبال جرم کرلیا ہے اور اب اسے 15 سال قید اور 250,000 ڈالر جرمانہ کا سامنا ہے، عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ڈونالڈ کو اوائل اگست میں نیویارک کے جے ایف کے انٹرنیشنل ایرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔