آئیٹا ٹیچرس یونین ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے انتخابات

کاغذ نگر۔/27 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں ڈیوٹی انجام دینے والے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (Aiita) ضلع یونین کے انتخابات گورنمنٹ ہائی اسکول اولڈ کاغذ نگر میں زیر نگرانی عبدالکریم تلنگانہ اسٹیٹ فینانس سکریٹری آئیٹا، اظہر حسین اور اسٹیٹ رکن آئیٹا یونین عطاالرحمن کی نگرانی میں ضلع انتخابات عمل میں آئے۔ اس موقع پرمتفقہ طور پر آئیٹا ٹیچرس یونین ضلع صدر کیلئے نظیراحمد، نائب صدر کیلئے غلام محمد مصطفے، جنرل سکریٹری کیلئے محمد خلیل الدین ، خاز ن کیلئے معراج احمد خان ، میڈیا سکریٹری کیلئے عابد احمد اور خانگی اسکول نگرانکار بشیر احمدخان، دینی مدارس نگرانکار کیلئے محمد ارشاد اللہ خان کو منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ کاغذ نگر یونٹ صدر کی حیثیت سے محمد حمایت علی جنرل سکریٹری کیلئے آفتاب احمد ، خازن کیلئے محمد عبدالرشید کو منتخب کیا گیا ۔ آئیٹا سرپور ٹاون یونٹ صدر کیلئے محمد حفیظ الدین، جنرل سکریٹری کیلئے عزیز خان اور خازن کیلئے محترمہ عائشہ کو منتخب کیا گیا۔ آصف آباد یونٹ صدر ریاض احمد ، جنرل سکریٹری کیلئے ضیاء الدین اور خازن کیلئے محترمہ تحسین سلطانہ کو منتخب کیا گیا۔ کیرا میری اور ونکڑی سے فیاض الرحمن، حفیظ الدین، سید فاضل احمد اور محترمہ عائشہ کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر قدرت اللہ کفیل کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز عمل میں آیا۔ نظامت کے فرائض محمد خلیل الدین نے انجام دیئے۔ اس موقع پر آئیٹا یونین خازن معراج احمد خان نے دو سالہ فینانس کی مثبت رپورٹ پیش کی۔ صدر آئیٹا نظیر احمد نے دو سالہ آئیٹا کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ 31 ڈسمبر 2018 کو وظیفہ حسن پر سبکدوش ہونے والے سلطان محی الدین ٹیچر کی کثرت سے گلپوشی اور شال پوشی کی گئی۔ محمد حمایت علی کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔