ممبئی ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈیمی (IIFA) ایوارڈس نے اتنی زیادہ مقبولیت حاصل کرلی ہے کہ اب ایوارڈس تقریب کو نیویارک ، لندن ، بارسیلونا اور ابوظہبی میں منعقد کرنے کیلئے غور و خوض کیا جارہا ہے ۔ یہ الفاظ دیگر مذکورہ بالا چاروں شہر ایوارڈس تقریب کے انعقاد کیلئے دوڑ میں شامل ہیں۔ دریں اثناء آئیفا اور ونکرافٹ کے ڈائرکٹر نے میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ آئیفا ایوارڈس 2015 ء کہاں منعقد کئے جا ئیں گے ، اس کے بارے میں آئندہ ماہ تک اطلاع مل جائے گی
لیکن امکانی طور پر کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں ایوارلاس کا انعقاد کیا جاسکتا ہے جیسے نیویارک ، لندن ، بارسیلونا اور ابوظہبی ، یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ آئیفا منتظمین خود بھی ایوارڈ تقریب منعقد کرنے کیلئے کچھ اہم امریکی شہروں کے بارے میں سوچ رہے ہیں جیسے لاس ویگاس، شکاگو اور نیو یارک اور اس طرح 2014 ء کے آئیفا ایوارڈ پہلی بار امریکہ کے شہر فلوریڈا میں واقع ٹمپا بے میں منعقد کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 14 سال کے دوران آئیفا ایوارڈس تقریبات افریقہ ، یوروپ ، ایشیاء اور شمالی امریکہ میں منعقد کی جاچکی ہیں ۔